سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں ساتھیوں کی بازیابی کے لیے گئی بھارتی فوج کی ٹیم پر مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 5 اہلکار ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے پونچھ سیکٹر میں قابض بھارتی فوج نے اپنے ساتھیوں کی بازیابی کے لیے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا اور گھر گھر تلاشی لی۔اس دوران مسلح افراد نے قابض بھارتی فوج کی ٹیم پر حملہ کردیا۔ غیر متوقع اور اچانک کیے گئے اس حملے سے بھارتی فوجی بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر بھاگ کھڑے ہوئے۔حملے میں بھارتی فوج کے 5 اہلکار شدید زخمی ہوگئے تھے جنھیں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم دوران علاج پانچوں اہلکاروں نے دم توڑ دیا۔ ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد آبائی گاؤں روانہ کردیا گیا۔بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک معمول کے سرچ آپریشن کے دوران چند اہلکاروں کے لاپتہ ہونے پر مزید نفری کو اہلکاروں کی بازیابی کے لیے بھیجا گیا تھا۔واضح رہے کہ آج ہی باندی پورہ اور اننت ناگ میں سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے دو نوجوانوں کو شہید کردیا تھا اس طرح دس دنوں میں شہید ہونے والے نوجوانوں تعداد 5 ہوگئی۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]