لاہور: پاکستان کرکٹ کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی۔ کرکٹ ویسٹ انڈیز نے مینز ٹیم کے دورہ پاکستان سے پہلے ویمنز کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے کی تصدیق کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز نے تین روزہ ون ڈے میچز کے لیے ویمنز کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے کی تصدیق کر دی ہے۔ یہ تین روزہ میچز 8، 11 اور 13 نومبر کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلیں جائیں گے۔ میچز کے حوالے سے پاکستان اور ویسٹ انڈیز بورڈ کے درمیان شیڈول کا اعلان جلد متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کی ویمنز ٹیم نومبر کے شروع میں کراچی پہنچ کر 3 دن قرنطینہ میں گزارے گی۔ سیریز کی تیاریوں کے لیے قومی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ 22 اکتوبر سے کراچی میں شروع کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ویسٹ انڈیزاور پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیمیں سیریز کے بعد ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے زمبابوے جائیں گی، دوسری جانب پی سی بی حکام ویسٹ انڈیزمینز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے لیے بھی پر امید ہیں۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]