ماسکو: روس کے خصوصی ایلچی برائے افغانستان ضمیر کابلوف نے واضح کیا ہے کہ اگر طالبان اپنی حکومت کو دنیا سے تسلیم کرانا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے اپنے وعدے پورے کریں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے خصوصی ایلچی ضمیر کابلوف نے کہا ہے کہ ماسکو میں ہونے والے مذاکرات میں طالبان نے چین اور پاکستان سمیت شرکاء کو انسانی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانے اور گورننس کے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ضمیر کابلوف نے مزید کہا کہ طالبان نے یہ یقین دہانی اس انتباہ پر کرائی ہے کہ طالبان کو صرف اور صرف اس شرط پر تسلیم کیا جا سکتا ہے جب وہ انسانی حقوق کے بارے میں بین الاقوامی توقعات پر پورا اترنا چاہیں اور اپنے وعدے نبھائیں۔روس کے خصوصی ایلچی برائے افغانستان نے عالمی برادری پر بھی زور دیا کہ وہ اپنے اختلافات کو ترک کرکے افغان عوام کی مدد کے لیے متحد ہو جائیں۔ضمیر کابلوف نے مزید کہا کہ کوئی افغانستان میں نئی حکومت کو پسند نہیں کرتا لیکن حکومت کو سزا دینے کا مطلب پوری عوام کو سزا دینا نہیں ہونا چاہیئے۔واضح رہے کہ افغانستان میں پیدا ہونے والی نئی صورت حال کے پیش نظر ماسکو میں روس، امریکا، افغانستان، پاکستان اور چین کے حکام کا مشترکہ اجلاس بلایا گیا تھا تاہم امریکا نے اس اہم میٹنگ میں شرکت نہیں کی۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]