نیویارک (خصوصی رپورٹ) نیوجرسی سٹیٹ اسمبلی سےاسمبلی کی امیدوار ممتاز امریکی پاکستانی اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی قریبی ساتھیوں میں سے ایک شمع بنیاد حیدر نے کہا ہے کہ وہ کئی سالوں سے امریکی سیاست میں بھی ملوث ہیں، نیوجرسی میں اپنے ٹاﺅن ٹینا فلائی (Tena Fly) سے دوبار کونسل ممبر منتخب ہو چکی ہوں اور ڈیموکریٹک پارٹی میں بہت سرگرم رہی ہوں اور اس وقت وہاں ڈیموکریٹک پارٹی کی چیئرپرسن ہوں۔ جس وقت مجھے ڈیموکریٹک پارٹی نے اس نشست سے الیکشن لڑنے کی پیشکش کی تو مجھے خیال آیا کہ ضرور لڑنا چاہئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے یہ بات نوٹ کی کہ جب بھی امریکی سیاست کے سلسلے میں کہیں جاتی تھی، میں یا تو واحد مسلمان یا پاکستانی ہوتی تھی۔ میں نے کئی لوگوں سے بات کی مگر امریکی سیاست میں ان کی دلچسپی محسوس ہی نہیں کی۔ اگر میں انشاءاللہ کامیاب ہو گئی تو دیگر پاکستانی اور مسلم امریکنز میں بھی الیکشن لڑنے میں دلچسپی پیدا ہو گی۔ جب تک ہم امریکی سیاسی نظام کا حصہ نہیں بنیں گے۔ ہم تبدیلی لانے یا قبولیت حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہونگے۔ شمع بنیاد حیدر نے کہا کہ اگر میں کامیاب ہوئی تو مجھے امید ہے پاکستانی کمیونٹی کیلئے بھی یہ بہتر ہو گا۔ ادھر مجھ سے جو بھی ممکن ہو گا اپنی کمیونٹی کی خدمت کروں گی۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ جو پاکستانی پہاں پلے بڑھے ہیں خاص طور سے لڑکیاں کہ انہیں پاکستان کے کیسے قریب لایا جائے اور بیک وقت امریکی سیاست میں کیسے شامل کیا جائے۔ اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جو امریکی پاکستانی یہاں پلے بڑھے ہیں وہ بنیادی طور پر پہلے امریکی ہیں ان کو امریکی شہری کی حیثیت سے امریکی پالیسی میں ضرورحصہ لینا چاہئے، پاکستان ان کی ثقافت اور آبادئی وطن ہے انہیں اس پر بھی توجہ دینے کی ضروت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان امریکی پاکستانی لڑکیاں امریکی سیاست میں حصہ لینے کی خواہشمند ہیں۔ بینظیر بھٹو سے اپنے تعلق کے حوالے سے سوال پر شمع بنیاد حیدر جذباتی ہو گئیں اور کہا کہ ان کے بارے میں بات کرنا میرے لئے بہت مشکل ہے۔ وہ میری ذاتی سہیلی تھیں۔ میری بہن کی طرح تھیں۔ انہوں نے پاکستان کو دنیا میں پہچان دی وہ پہلی خاتون تھیں جو کسی مسلم ملک کی وزیراعظم بنی۔ آج بھی جب امریکی لوگوں سے ملتی ہوں اور انہیں پتہ چلتا ہے بینظیر بھٹو سے میرا گہرا تعلق رہا ہے، وہ بہت پرجوش ہو جاتے ہیں، ان کی لیگپسی آج بھی زندہ ہے۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]