اسلام آباد: چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے کہا ہے کہ پاکستان میں 6 کروڑ کی آبادی کو بجلی میسر نہیں۔اسلام آباد میں پاور سیکٹر کمپنیوں کے سیفٹی معیارات سے متعلق تقریب سے خطاب کے دوران توصیف ایچ فاروقی نے کہا کہ آج بھی ملک کی 30 فیصد عوام کو بجلی کی سہولت میسر نہیں، اس کا مطلب یہ ہے کہ پاکستان میں 6 کروڑ کی آبادی کو بجلی میسر نہیں، ہمیں ملک میں اربوں روپے مالیت کے بجلی کے منصوبوں کی سیکورٹی بھی یقینی بنانا ہے۔اس موقع پر پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین محمد نعیم نے کہا کہ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن زراعت اور ماحول کے شعبوں میں بھی کام کر رہاہے، ہمارا ادارہ ملک میں توانائی منصوبوں سمیت کینسر کے 19اسپتال بھی چلارہا ہے، کے تھری نیو کلیر پاور پلانٹ بھی آئندہ سال کے شروع میں بجلی کی پیداوار شروع کر دے گا، تمام شعبوں میں سیفٹی کو بنیادی اہمیت حاصل ہے لیکن ایٹمی بجلی گھروں میں حفاظتی اقدامات بہت اہم ہیں۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]