پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بنگلادیش کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی

ڈھاکا میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر 3 میچوں کی سیریز اپنے نام کرلی، قومی ٹیم نے بنگلا دیش کا 109 رنز کا ہدف 18.1 اوور میں 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔پاکستان کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں اننگز کا آغاز بابر اعظم اور محمد رضوان نے کیا، بابر اعظم صرف ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد فخرزمان اور محمد رضوان نے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا، محمد رضوان نے 39 جب کہ فخرزمان نے 57 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس کی بدولت قومی ٹیم نے 19 ویں اوور میں ہدف حاصل کرلیا۔اس سے قبل بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو میزبان ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز کچھ خاص نہ ہوسکا، صرف 5 کے مجموعی اسکور پر دونوں اوپنرز پویلین لوٹ گئے۔ون ڈاؤن آنے والے نجم الحسین نے مزاحمت کی اور 40 رنز بنائے تاہم قومی ٹیم کی جارحانہ بولنگ کے باعث بنگلادیش کا کوئی بھی کھلاڑی زیادہ دیر تک وکٹ پر کھڑا نہ رہ سکا اور مقررہ 20 اوورز میں بنگلادیش کی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 108 رنز ہی بناسکی۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان نے 2 جب کہ محمد وسیم، حارث رؤف اور محمد نواز نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں