لانگ آئی لینڈ میں آئی سی ایل آئی کا اہم کردار ہے،سینیٹر شومر

لانگ آئی لینڈ میں آئی سی ایل آئی کا اہم کردار ہے، امریکی مسلمانوں اور پاکستانی کمیونٹی سے گہراتعلق ہے، بروکلین میں پاکستانی میرے سامنے آباد ہوئے، مسلم بین کے خلاف بھرپور کام کیا، سینیٹر شومر


ڈاکٹر اسما چودھری، امین خواجہ، حبیب احمد، رضوان قریشی اور دیگر نے انعقاد میں اہم کردار کیا، کانگریس مین ٹام سوازی اور دیگر سیاستدان بھی شریک ، خاموش نیلامی بھی ہوئی
صدیق فاروقی، اور ناز خان نے نظامت کے فرائض انجام دیئے، ڈاکٹر اسما چودھری، امین خواجہ، حبیب احمد، مفتی فرحان، مفتی حسین کمانی، سینیٹر مائیکل بیلوفی اور دیگر کا بھی اظہار خیال

نیویارک (رپورٹ: محمد فرخ) نیویارک خصوصاً لانگ آئی لینڈ کے چند بڑے اسلامی مراکز میں سے ایک اسلامک سینٹر آف لانگ آئی لینڈ (ICLI)کا سالانہ گالا ڈنر حسب روایت گارڈن سٹی (لانگ آئی لینڈ) میں واقع کارڑن سٹی ہوٹل کے پرشکوہ ہال میں منعقد ہوا، جس میں پاکستانی و دیگر کمیونٹیز کے سرکردہ افراد اور لانگ آئی لینڈ کی سیاسی،شخصیات و منتخب عہدیداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کی خاص بات امریکی سیاست کے دو بڑے رہنما سینٹ میں قائد ایوان سینیٹر چک شومر اور کانگریس مین ٹام سوازی نے خصوصی شرکت کی۔ خوبصورت تقریب کے انعقاد میں ICLI کے صدر امین خواجہ، بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین حبیب احمد اور کو چیئرپرسن ڈاکٹر اسماءچودھری، رضوان قریشی اور ان کے ساتھیوں نے اہم کردار ادا کیا۔ صدیق فاروقی اور ڈاکٹر ناز خان نے باری باری شیخ سیکرٹری کے فرائض انجام دیئے۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، سینیٹر چارلس شومر کی آمد پر آئی سی ایل اے کے عہدیداروں نے ان کا زبردست خیر مقدم کیا، اپنے خطاب میں چارلس شومر نے کہا کہ امریکی معاشرے میں مسلم کمیونٹی کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے، انہوں نے کہا کہ ان کا مسلم کمیونٹی خصوصاً امریکی پاکستانیوں سے تعلق بہت گہرا اور پرانا ہے۔ سینیٹر شومر نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی 70 کے اوائل میں انہی کے سامنے بروکلین میں آباد ہوئی کونی آئی لینڈ کو پاکستانیوں کی وجہ سے لٹل پاکستان کہا جاتا ہے۔ سینیٹر شومر نے اسلامک سینیٹر آف لانگ آئی لینڈ کی شاندار الفاظ میں تعریف کی اورکہا کہ ڈاکٹر اسما چودھری اور ان کے ساتھیوں نے سینیٹر کو ایک باوقار ادارہ بنا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی امریکن انہیں واشنگٹن ڈی سی میں اپنا بہترین دوست تصور کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں کو جب بھی میری ضرورت ہو گی میں حاضر ہوں۔ کانگریس مین ٹام سوازی نے بھی امریکی مسلمانوں اور پاکستانی کمیونٹی کی تعریف کی اور کہا کہ ان کے پاکستانی امریکنز کے ساتھ بڑے گہرے تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ری پبلکن اور ڈیموکریٹس دونوں جانب سے انتہائی پسندی بڑھتی جا رہی ہے جس کا فائدہ دشمن اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے اسلامک سینٹر آف لانگ آئی لینڈ کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ لانگ آئی لینڈ کے لئے ICLI کا کردار بہت اہم ہے۔ قبل ازیں آئی سی ایل آئی کے صدر امین خواجہ نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ ماشاءاللہ آج بڑی تعداد لوگ شریک ہوئے جن میں سیاستدان بھی تھے اور اراکین کانگریس بھی شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ سینٹر امریکی مسلمانوں کے لئے بہت کچھ کر رہا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےآئی سی ایل آئی کی سابق صدر اور بورڈ آف ٹرسٹیز کی کو چیئرپرسن ڈاکٹر اسماءچودھری نے کہا کہ آج کا پروگرام شاندار رہا، جس میں مسلم و دیگر کمیونٹیز کی مقتدر شخصیات کے علاوہ لانگ آئی لینڈ کے سیاستدانوں نے بھی شرکت کی، سینیٹر چک شومر اور کانگریس مین ٹام سوازی خصوصی طور سے شریک ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ سینٹر صرف اپنی کمیونٹی کی نہیں بلکہ دیگر کمیونٹیز کی بھی خدمت کر رہا ہے۔ بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین حبیب احمد نے کہا کہ ہم مختلف شعبوں میں کافی کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمیونٹی کی خدمت کی جا رہی ہے۔ حال ہی میں ہم نے فوڈ پینٹری کا آغاز کیا ہے جو غریبوں کی دیکھ بھال کرتا ہے ہم ہر موسم سرما میں لوگوں کو گرم کپڑے اور دیگر اشیاءمہیا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ICLI لانگ آئی لینڈ کا سب سے بڑا مسلم سینٹر ہے۔ سینیٹر چک شومر کو ICLI کی جانب سے خصوصی ایوارڈ دیا گیا۔ اس کے علاوہ مختلف شخصیات کو ایوارڈ دیئے گئے جن میں ڈاکٹر دیبی لوپیز (چیئرپرسن ایوارڈ) ڈاکٹر فرحانہ سید (صدارتی ایوارڈ) انٹر فیتھ ایوارڈ (پادری چارلس کورڈیل)، رینڈی شوبن ڈریسنر (انٹر فیتھ ایوارڈ) تقریب سے نیویارک سٹیٹ کے سابق سینیٹر مائیکل بیلبونی،مفتی محمد فرحان، بونامحمد، مفتی حسین کمانی اور دیگر نے بھی خطاب اس موقع پر روایتی خاموش نیلامی بھی ہوئی جس میں لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں