کراچی: بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستان کی بھابھی ثانیہ مرزا ’’کراچی کی بریانی‘‘ کی دیوانی ہوگئیں۔ثانیہ مرزا ان دنوں اپنے شوہر کرکٹر شعیب ملک کے ہمراہ پرفیوم لانچنگ کی تقریب کے سلسلے میں پاکستان میں موجود ہیں اور مختلف جگہوں کا دورہ کررہی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنے شوہر کے ہمراہ کراچی کے ایک نجی مال کا دورہ کیا جہاں ان کی آمد کا سن کر ان کے پرستار بڑی تعداد میں پہنچ گئے۔مال میں لوگوں سے بات کرتے ہوئے ثانیہ مرزا نے کراچی کی آلو والی بریانی کی تعریف کی۔ اس موقع پر میزبان نے ان سے پوچھا کیا آپ نے کراچی کی بریانی کھائی ہے کیسی لگی آپ کو ہماری کراچی کی بریانی؟
ثانیہ مرزا نے جواب دیا میں حیدرآباد (بھارتی شہر) سے ہوں جہاں کی بریانی بہت مشہور ہے لہذا جب میں کہہ رہی ہوں کہ ’’کراچی کی بریانی‘‘ بہت اچھی ہے، تو بہت اچھی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل ثانیہ مرزا نے لاہور کے ایک مال کے دورے کے دوران کہا تھا لاہور، لاہور اے یہاں آکر ہمیشہ بہت پیار ملا۔
سکیورٹی فورسز کا بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، 3 خوارج ہلاک، دو زخمی
190ملین پاؤنڈ ریفرنس: بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
سابق آرمی چیف جنرل(ر) باجوہ نے بشریٰ بی بی کے الزام کو بے بنیاد قرار دیدیا
عمران مدینہ ننگے پاؤں جا کر آئے تو باجوہ کو فون آنے لگے آپ کسے لے آئے؟ بشریٰ بی بی
بشریٰ بی بی کے سعودی عرب پرالزامات شرمناک ہیں : خواجہ آصف