امریکہ کے 200 سے زائد اخبارات کا فیس بک اور گوگل کے خلاف لاء سوٹ

نیویارک(آواز نیوز)امریکہ کے 200 سے زائد اخبارات نے فیس بک اور گوگل جیسی قد آور ٹیکنالوجی کمپین کے خلاف لاء سوٹ فائل کرنے کا اعلان کیا ہے.اخبارات کا موقف ہے کہ مذکورہ کمپنیاں ان کے بزنس کو بھاری بھرکم نقصان پہنچانے کی ذمہ دار ہیں جو غیر منصفانہ طور سے مارکیٹ کو خراب کرکے انکے اشتہارات میں کمی کا سبب بن رہی ہیں جس کی وجہ سے انکی آمدنی کم سے کم ہورہی ہیں. لاء سوٹ 30 کمپنیوں کی طرف سے دائر کیا جارہا ہے جو 200 سے زائد اخبارات شائع کرتی ہیں.لاء سوٹ نیویارک میں بھی بھرپور انداز میں فائل کیا جارہا ہے.اسی دوران محکمہ انصاف نے متعدد سٹیٹ اٹارنی جنرلزلاء سوٹ کے ساتھ مل کرگوگل کے خلاف اینٹی ٹرسٹ قوانین کی خلاف ورزی کا مقدمہ دائر کیا ہے فیس بک کو بھی مختلف ریاستوں کے اٹارنی جنرلز اور فیڈرل ٹریڈ کمشن کی جانب سے اسی طرح کے اینٹی ٹرسٹ لاءسوٹ کا سامنا ہے.گزشتہ سال ٹیکساس کے اٹارنی جنرل کین پیکسٹن نے بھی دونوں کمپنیوں کے خلاف ڈیجیٹل مارکیٹ پر اپنا تسلط قائم رکھنے کے الزام میں لاء سوٹ فائل کیا تھا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

2 تبصرے “امریکہ کے 200 سے زائد اخبارات کا فیس بک اور گوگل کے خلاف لاء سوٹ

اپنا تبصرہ بھیجیں