اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کسی بھی انسانی بحران سے بچنے کے لیے افغانستان کی مدد کریں گے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی برائے افغانستان کا اجلاس ہوا، جس میں آرمی چیف اور وفاقی وزراء سمیت اعلی سیاسی ، انتطامی و عسکری قیادت نے شرکت کی۔اجلاس میں افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور پاک افغان بارڈر صورتحال اور افغانستان کے لئے امدادی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایپکس کمیٹی کے شرکا نے افغانستان میں ہنگامی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ کسی بھی انسانی بحران سے بچنے کے لیے افغانستان کی مدد کریں گے، افغانستان کو ضرورت کے وقت تنہا چھوڑنا کسی کے مفاد میں نہیں ہوگا، امید ہے دنیا افغانستان سے قطع تعلق کی غلطی نہیں دہرائے گی، عالمی برادری مشکل سےدوچار افغان عوام کی مدد کرے۔وزیر اعظم نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ پاکستان کےراستے افغان عوام کو امداد دینے والے بین الاقوامی اداروں کو سہولیات فراہم کی جائیں۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]