کیپٹن رانا عدیل کی ڈپٹی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی

نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ پر اس عہدے تک پہنچنے والے پہلے پاکستانی امریکن افسر ہیں
نیویارک (آواز رپورٹ) نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں کسی بھی تھانے (Pricint) کے پہلے کمانڈنگ آفیسر (Precinct 84) کیپٹن رانا عدیل کو ڈپٹی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی مل گئی ہے۔ وہ اس قدر بڑے عہدے پر تعینات ہونے والے نیویارک پولیس کے پہلے امریکی پاکستانی آفیسر ہیں، کیپٹن رانا عدیل کو منگل 21 دسمبر کو باقاعدہ ڈپٹی انسپکٹر کا بیج لگایا جائے گا۔ واضح رہے کہ کیپٹن رانا عدیل نے NYPD میں مسلم آفیسرز سوسائٹی (MOS)کی داغ بیل ڈالی تھی۔ آج یہ سوسائٹی امریکہ بھر میں محکمہ پولیس میں سب سے بڑی مسلم تنظیم بن چکی ہے۔ کمیونٹی کے مختلف طبقہ فکر کے افراد نے کیپٹن رانا عدیل کو ڈپٹی انسپکٹر کے عہدے پرتعیناتی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں