اسلام آباد: سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے غربت اور بھوک سے نبرد آزما افغانستان کے لیے ایک ارب ریال کی امدادی رقم کا اعلان کیا ہے۔ اسلام آباد میں ہونے والے او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے کونسل اجلاس میں سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے افغانستان کے لیے مالی امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں معاشی بحران مزید سنگین ہو سکتا ہے۔ جنگ زدہ ملک میں خواتین اور بچے ہماری مدد کے منتظر ہیں۔
وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے مزید کہا کہ افغانستان میں بھوک و افلاس سے خواتین اور بچوں کے متاثر ہونے کا پوری طرح ادراک ہے۔ افغان مسئلے کو انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر دیکھنا چاہتے ہیں۔فیصل بن فرحان نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ افغانستان میں امن چاہتے ہیں اور یہ کہ جنگ زدہ ملک کی کشیدہ صورتحال کا اثر خطے اور دنیا پر پڑ سکتا ہے۔سعودی وزیر خارجہ نے کم سے کم وقت میں اجلاس بلانے اور بہترین انتظامات کرنے پر پاکستان کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔واضح رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی میزبانی میں اسلام آباد میں اسلامی تعاون تنظیم کے ممالک کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس جاری ہے جس میں دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے، افغانستان کے انسانی بحران، خوراک کی فراہمی اور اقتصادی بحالی کے لیے چھ نکاتی حکمت عملی کا اشتراک کیا گیا ہے۔
اٹلی کی ٹیم نے پانچویں مرتبہ بلی جین کنگ کپ کا ٹائٹل جیت لیا
ایشین جونیئرکپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم مسقط روانہ
میٹا کا آڈیو اور ویڈیو کالنگ میں اہم اپ ڈیٹس کا اعلان
آسٹریلوی پارلیمنٹ میں بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال کی پابندی کا بل پیش
اسرائیلی وزیراعظم نے بین الاقوامی فوجدای عدالت کو انسانیت کا دشمن قرار دیدیا