لاہور میں خیمے گاڑ کر بیٹھوں گا اور مخالفین کا مقابلہ کرونگا، آصف زرداری

ٹنڈو الٰہیار: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ لاہور میں خیمے گاڑ کر بیٹھوں گا اور مخالفین کا مقابلہ کرونگا۔ٹنڈوالہیار میں سابق صدر آصف زرداری نے رہنماؤں و کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زمانے کو آگے لے کر چلنا ہے، عوام نے بھی وہ کام نہیں سوچیں ہونگے جو پی پی نے پہلے سوچے اور پھر کرکے بھی دکھائے۔آصف زرداری نے کہا کہ یہ عہد اور وعدہ ضرور کرتا ہوں کہ غریبوں کا کبھی ساتھ نہیں چھوڑونگا۔ ہمیشہ غریبوں کے ساتھ کھڑا رہونگا۔ انشاء الله آئندہ نسل بلاول اور آصفہ کی قیادت میں عوامی علاقوں میں کام کرتی رہے گی۔آصف زرداری کا کہنا تھا کہ تھوڑا بہت ہمارا اور وفاقی حکومت کا مسئلہ ہے۔ سیاست میں مسئلے ہوتے رہتے ہیں۔ پورے پاکستان اور لاہور جارہا ہوں۔ جہاں خیمے گاڑ کر بیٹھوں گا اور ان کا مقابلہ کرونگا۔ جب تک ان کا وہاں مقابلہ نہیں کریں گے تو یہ رکیں گے نہیں۔ یہ آپس میں نانی کا کنبہ بنا کر بیٹھے ہیں جو کبھی کسی روپ میں تو کبھی کسی روپ میں۔ حقیقت میں ہیں وہی۔آصف زرداری نے مزید کہا کہ انشاء الله آئندہ ان کا مقابلہ کریں گے اور عوام کی ان کے ساتھ جنگ ہوگی جس میں فتح عوام کی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں