شام کی سرحد پر زوردار بم دھماکا، 3 ترک فوجی جاں بحق

انقرہ: شام اور ترک سرحد پر ایک بم دھماکے میں ترک فوج کے 3 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شام اور ترکی کی سرحد پر قصبے اقچا قلعہ میں ترک فوج کی گاڑی پر بم حملہ کیا گیا جس میں کم از کم 3 اہلکار جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ترکی کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جوابی کارروائی میں کردوں کی دہشت گرد تنظیم کے ٹھکانوں پر حملے کیے جس میں 12 جنگجو ہلاک اور اسلحہ ڈپو تباہ ہوگئے۔شام میں کچھ علاقوں میں ترک فوجی علیحدگی پسند کرد جنگجوؤں کے خلاف آپریشن کر رہے ہیں جس کے دوران کئی کار بم دھماکوں میں درجنوں ترک فوجی اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔دوسری جانب ترک وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ کرد دہشت گرد تنظیم کو شورش زدہ علاقوں میں لگام دے دی گئی ہے اور زیادہ تر مسلح جنگجو علاقے سے فرار ہوچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں