کراچی: ٹی وی اداکارہ اقرا عزیز اپنے شوہر اوراداکار یاسرحسین کومزید 2شادیاں کرنے دیں گی یا نہیں یاسرنے بتادیا۔یوٹیوب چینل کوانٹرویومیں جب یاسرحسین سے تین شادیاں کرنے سے متعلق سوال کیا گیا تویاسر نے جواب دیا کہ اقرا انہیں کبھی دوسری شادی بھی نہیں کرنے دیں گی توتیسری کا بھی کوئی سوال نہیں۔یاسر کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھے جولڑکی شادی کے قابل لگی اس سے شادی کرلی۔ اس کے علاوہ نہیں پتا کہ کس سے شادی کی جاسکتی ہے۔ اقرا عزیز اگراداکارہ نہ ہوتیں تب بھی میری بیوی ہی ہوتیں۔یاسرحسین کا کہنا تھا کہ یہ تاثر ٹھیک نہیں کہ شوبز میں شادی شدہ لوگ خوش نہیں۔ ایسے بہت سے شادی شدہ جوڑے ہیں جن کا تعلق شوبز سے ہے اوروہ خوش ہیں۔ یاسرحسین اوراقرا عزیز شوبز کی مقبول جوڑی اورایک پیارے سے بیٹے کے والدین ہیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]