نیویارک( آواز رپورٹ) نیویارک میں عرصہ 25 سال سے مقیم سینئر ترین صحافی روزنامہ پاکستان لاہور کے امریکہ میں نمائندے ارشد چوہدری بقضائے الہی انتقال کرگئے ہیں.کورونا کی علامات ظاہر ہونے کے بعد انہیں 5,جنوری بروکلین کے میمونڈیز ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا.گزشتہ دنوں انکی طبعیت میں بہتری کے آثار نظر آئے تھے اس دوران ارشد چوہدری مرحوم دوست احباب سےرابطے میں بھی رہے تاہم لگ بھگ ایک ہفتے قبل حالت بگڑنے پر انہیں وینٹی لیٹر پہ ڈال دیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے اور اتوار کی صبح 10 بجے کے لگ بھگ ( نیویارک کے وقت مطابق)خالق حقیقی سے جاملے.ارشد چوہدری مرحوم نے پسماندگان میں بیوہ اور بیٹا سوگوار چھوڑے ہیں.ارشد چوہدری پاکستانی ٹی وی ہم کی بھی نمائندگی کرتے رہے ہیں.وہ ہفت روزہ پاکستان پوسٹ اور آواز کے لئے کالم بھی لکھتے رہے ہیں.مرحوم نیویارک کے سماجی، سیاسی اور صحافتی حلقوں میں کافی پہچان اور مقبولیت کے حامل تھے.نیویارک کے امریکی پاکستانی صحافیوں نے ارشد چوہدری کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے.اور اس صدمے کو صحافتی برادری کے لئے بڑا نقصان قرار دیا ہے وہ دوستوں کے دوست سمجھے جاتے تھے. ہفت روزہ آواز اپنے دیرینہ دوست ارشد چوہدری کےانتقال پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتا ہے اللہ پاک سے دعا ہے مرحوم کی مغفرت اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطافرمائے( آمین)
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]