اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نور خان ائیر بیس سے دو روزہ دورہ پر روس پہنچ گئے ہیں۔ طویل عرصہ کے بعد کوئی پاکستانی وزیراعظم روس کا دورہ کر رہے ہیں۔ روسی وزیر خارجہ ایئر پورٹ پر ان کا استقبال کیا اور ایئر پورٹ پر ہی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
خیال رہے کہ عمران خان کل ماسکو میں گمنام سپاہیوں کی یاد گار پر بھی جائیں گے۔ دورہ کے دوران اہم وفاقی وزرا بھی وفد کا حصہ ہیں جن میں شاہ محمود قریشی ، حماد اظہر ، فواد چوہدری اور معید یوسف شامل ہیں۔علاوہ ازیں سینیٹر فیصل جاوید نے ٹوئٹر پر کہا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کل(جمعرات)ہوگی۔ملاقات میں دو طرفہ امور ، خطے کی صورتحال اور خصوصاً افغانستان کی صورتحال پر غور ہوگا۔ ملاقات کے بعد وفود کی سطح کے مذاکرات ہوں گے، جن میں مختلف شعبوں میں تعاون پر باہمی یادداشت کے معاہدے کئے جائیں گے۔وزیراعظم ماسکو میں پاکستانی بزنس مین اور تاجروں سے ملاقات کریں گے جبکہ روس کی گرینڈ مسجد کا دورہ بھی کریں گے۔
اٹلی کی ٹیم نے پانچویں مرتبہ بلی جین کنگ کپ کا ٹائٹل جیت لیا
ایشین جونیئرکپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم مسقط روانہ
میٹا کا آڈیو اور ویڈیو کالنگ میں اہم اپ ڈیٹس کا اعلان
آسٹریلوی پارلیمنٹ میں بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال کی پابندی کا بل پیش
اسرائیلی وزیراعظم نے بین الاقوامی فوجدای عدالت کو انسانیت کا دشمن قرار دیدیا