سڈنی/آسٹریلیا( نیوز ڈیسک)یہ جملہ 1970 کے پورے عشرے اور 1980 کے وسط میں کمنٹیٹر ز کے منہ سے عام نکلتا تھا۔ جب آج کی طرح اس وقت بھی ٹیسٹ کرکٹ میں آسٹریلیا کا راج تھا اور اس راج کے دو اہم کردار اپنے وقت کے خطرناک فاسٹ باؤلر ڈینس للی اور بہترین وکٹ کیپر روڈنی مارش تھے جو ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹ کے عقب میں 300 کیچز پکڑنے والے پہلے وکٹ کیپر تھے.
اپنے وقت کا یہ بہترین اور چابکدست کیپر کوئنز لینڈ آسٹریلیا میں دل کا دورہ پڑنے سے 74 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں. روڈنی مارش نے 96 ٹیسٹ میچوں میں 355 کیچز و سٹمپس کئے(مجموعی شکار 355)اسکے علاوہ تین سنچریوں کی مدد سے3633 رنز بھی بنائے. روڈنی مارش نے 92 ونڈے میچز میں 124 شکار کئے. انہوں نے ڈینس للی کی گیندوں پر 95 کیچز پکڑے جو آج بھی ورلڈ ریکارڈ ہے۔یہاں یہ بات دلچسپی سے خالی نہ ہوگی کہ باولر وکٹ کیپر کی اس انمول جوڑی کی ٹیسٹ کیرئر میں شکاروں کی تعداد یکساں ہے. روڈنی مارش کے 355 شکاروں کی طرح ڈینس للی کی وکٹوں کی تعداد بھی 355 ہے.