آزادی کی جدوجہد میں قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے،پاکستانی سفیراسد مجید خان

امریکا میں پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے کہا ہے کہ آزادی کی جدوجہد میں قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں یوم دفاع کے حوالے سے پ±ر وقار تقریب ہوئی جس میں افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت،تیاریوں پرمبنی دستاویزی فلمیں پیش کی گئیں۔امریکا میں پاکستانی سفیراسد مجیدخان نے تقریب سے خطاب کے دوران عوام،افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم،افواج نے اندرونی وبیرونی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔اسد مجید خان نے کہا کہ پاکستانی قوم،افواج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کی۔انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان علاقائی اورعالمی امن کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا۔یوم دفاع کے موقع پر پاکستانی سفیر نے کہا کہ آزادی کی جدوجہد میں قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ڈیفنس اتاشی بریگیڈئیر کمال انور چوہدری نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دفاع وطن میں عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں