لاہور: شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان علیحدگی کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف ٹی وی میزبان اور صحافی یاسر شامی نے سماجی رابطے کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دعویٰ کیا کہ مصدقہ ذرایع سے پتا چلا ہے کہ احد رضا سجل علی کو فلم میں کام کرنے کی اجازت نہیں دے رہے تھے۔یاسر شامی نے لکھا کہ سجل علی کو فلم کے بجائے صرف ڈرامہ میں کام کرنے کی اجازت تھی جو اداکارہ کو منظور نہیں تھا اور یہ معاملہ جوڑی کے درمیان طلاق کی اہم وجہ بنی۔مداحوں کا ماننا ہے کہ علیحدگی کی یہ وجہ غلط بھی ہوسکتی ہے کیوں کہ احد رضا خود کئی فلموں میں کام کرچکے ہیں تو وہ سجل کو کیوں منع کریں گے۔ دوسری جانب سجل علی برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ کے ساتھ فلم میں کام کررہی ہیں۔خیال رہے کہ سجل اور احد کے درمیان طلاق کی مبینہ وجہ بتانے کے بعد معاملہ گرم ہوا تو یاسر شامی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔ تاہم سوشل میڈیا صارفین نے اسکرین شاٹ محفوظ کرلیا ہے۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]