نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے کہا ہے کہ انہوں نے ہر دور میں مسلمانوں کا ساتھ دیا اور مصیبت کے وقت ان کے ساتھ کھڑے رہے۔ جب میں میئر نہیں تھا اس وقت بھی آپ کے ساتھ کھڑا تھا اب اندازہ لگائیں میئر بننے کے بعد میں آپ لوگوں کے لئے کیا کچھ کر سکتا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مین ہٹن کی سرکاری عمارت میں امریکی مسلمانوں کے اعزاز میں ایک افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ میئر ایڈمز نے سابقہ میئرز کی روایت برقرار رکھتے ہوئے افطار پارٹی کا انتظام کیا۔ جس میں پاکستانی سمیت مختلف مسلم کمیونٹیز کے 200 سے زائد افراد نے شرکت کی۔ کورونا کی وجہ سے گزشتہ دو سال سے میئر کی افطار پارٹی منعقد نہیں ہو سکی۔ افطار پارٹی میئر کی سرکاری رہائش گاہ گریسی مینشن میں منعقد ہوتی تھی تاہم اس بار اس کا اہتمام چیمبر سٹریٹ (مین ہٹن) میں واقع ایک سرکاری عمارت میں کیا گیا کیونکہ گریسی مینشن میں تعمیراتی کام ہورہا ہے.ایرک ایڈمز نے کہا کہ مسلم بین کے وقت انہوں نے مسلمانوں کا بھرپور ساتھ دیا۔ جب ایک مسلم خاتون کا حجاب چھیناگیا تو اس وقت بھی وہ مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر کھڑے تھے۔ انہوں نے اس موقع پر کونسل آف پیپلز آرگنائزیشن (COPO) کے سربراہ محمد رضوی اور جنوبی ایشیائی و مسلم افئیرز کے لئے اپنے سینئر مشیر احسن چغتائی کی تعریف کی اور کہا کہ ان کی الیکشن مہم میں دونوں نے اہم کردار ادا کیا۔ میئر نے اس موقع پر گزشتہ دنوں بروکلین کے ایک سب وے سٹیشن میں فائرنگ کرنے والے شوٹر کو گرفتار کرنے میں مدد دینے والے امریکی مسلمان نوجوان کو خصوصی ایوارڈ بھی دیا۔ افطار پارٹی میں پرتکلف کھانوں کا اہتمام کیا گیا تھا۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]