عدم اعتماد کی سازش وائٹ ہاؤس میں نہیں بلاول ہاؤس میں تیار ہوئی تھی، چیئرمین پی پی

لندن: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ نون کے تاحیات صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے نتیجے میں سلیکٹڈ حکومت کے خاتمے کی مبارکباد دی۔ میاں نواز شریف سے بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات ہوئی جس میں پیپلزپارٹی کی جانب نوید قمر، شیری رحمان، قمر زمان کائرہ اور مسلم لیگ نون کی طرف سے اسحاق ڈار، عابد شیر علی، حسین نواز بھی موجود تھے۔اس موقع پر بلاول بھٹو نے کہا کہ سازش وائٹ ہاؤس میں نہیں بلاول ہاؤس میں تیار ہوئی تھی، عمران خان کے خلاف کوئی بیرونی نہیں جمہوری سازش ہوئی۔ مسلم لیگ نون اور پی پی پی کے مابین چارٹر آف ڈیموکریسی تھا جس کی وجہ سے ماضی میں بھی جمہوریت بحال ہوئی۔
دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں مجموعی سیاسی صورت حال آئندہ عام انتخابات، گورنرز کی تقرری جبکہ سیاسی معاملات میں افہام و تفہیم اور اتفاق رائے سے ساتھ چلنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم اور پنجاب کے وزیراعلیٰ کے انتخابات میں کامیابی پر بھی مبارکباد بھی دی۔چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی لندن میں قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف سے ملاقات۔ ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلۂ خیال۔ میٹنگ میں سینیٹر اسحاق ڈار، عابد شیر علی، شیری رحمان، قمر زمان کائرہ اور نوید قمر بھی موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں