نیویارک (آواز رپورٹ) امریکن پاکستانی پبلک ایڈووکیسی گروپ (APAG) دیگر تنظیموں کے ساتھ ملکر نیویارک اسٹیٹ کے بجٹ میں زبان کی سہولت کے پروگرام میں اردو سمیت دیگر زبانوں کو بھی شامل کروا لیا ہے۔ جس کے نتیجے میں نیویارک سٹیٹ کی ضروری خدمات کے سلسلے میں اردو زبان میں بھی معلومات حاصل کی جاسکیں گی.اے پیگ اور دیگر تنظیموں کی کوششوں سے نیویارک سٹیٹ نے مختلف زبانوں تک رسائی کے لئے پروگرام توسیع کے لئے بجٹ کی منظوری دیدی ہے۔ ریاست بھر میں لینگوئج ایکس (Languaage Access) کے پروگرام میں 12 زبانیں شامل ہیں۔ جن میں اردو، بنگالی، عربی، سپینش ، چینی، رشین، کورین ، اطالوی اور دیگر زبانیں شامل ہیں۔ سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اور اس کی ایجنسیوں کو اختیار ہو گا کہ وہ چار دیگر زبانوں کو پروگرام میں شامل کریں۔ سینسس ڈیٹا، نئے آنے والے تارکین وطن اور کمیونٹی کیلئے خدمات کی فراہمی لوگوں کی ترجیح کے مطابق ان کی زبان میں کی جائے گی۔ اے پیگ کے صدر علی رشید نے کہا کہ اردو سمیت مزیدزبانوں میں خدمات کی فراہمی کے لئے بجٹ کی منظوری امریکی پاکستانی کمیونٹی کیلئے فائدہ مند ثابت ہو گی۔ ایسے لوگ جو انگریزی میں مناسب طریقے سے بات نہیں کر سکتے۔ وہ سٹیٹ کی خدمات اردو زبان میں بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں دیگر تنظیموں کے شکرگزار ہیں جنہوں نے APAG کی جدوجہد میں شانہ بشانہ کام کیا
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]