نیوجرسی (آواز نیوز) پاکستان امریکن کونسل (AMC) نے اس سال انٹر فیتھ افطار ڈنر کے بجائے عیدالفطر کے سلسلے میں ایک عظیم الشان پروگرام ترتیب دیا ہے۔ ” اوپن ہاﺅس عید ملن “ کا انعقاد 4 مئی کو ایڈیشن (نیوجرسی) میں کڈویل کیمپ میں شام ساڑھے 6 بجے سے رات 10 بجے تک منعقد ہو گا۔ ” انٹر فیتھ عید ملن“ کا مقصد مسلم فیملیز کو اکٹھا کرنا اور یگانگت اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہے۔ پاکستان امریکن کونسل کے سربراہ سیم خان نے کہا کہ کئی سالوں سے انٹر فیتھ افطار کے بعد ہم نے انٹر فیتھ عید ملن منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ عید ملن تقریب کھلے پارک میں منعقد کی جائے گی۔ بارش کی صورت میں تقریب پارک کے اندر ہال میں منعقد ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے لئے بھی خصوصی انتظامات کئے جائیں گے۔ انہیں کھلونے اور تحائف دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انٹر فیتھ عید ملن میں دیگر عقائد و مذاہب کے لوگ بھی مدعو کئے جائیں گے۔ انہیں کونسل کی طرف سے مٹھائیاں دی جائیں گی۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]