سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں پی ٹی آئی رہنماؤں پر مقدمات درج

لاہور: لاہور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں پر سرکاری املاک کو نقصان پہچانے کے الزام میں مقدمات درج کرلیے گئے۔پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں پر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے، پولیس اہلکاروں پر تشدد، اہلکاروں کو اغوا کرنے اور اینٹی رائٹ سامان چھیننے پر سنگین دفعات تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔مقدمات میں نامزد کیے گئے پی ٹی آئی رہنماؤں میں جمشید اقبال چیمہ، مسرت چیمہ، حسان نیازی اور زبیر نیازی سمیت سینکڑوں نامعلوم افراد شامل ہیں۔حکومت کی جانب سے مقدمات گلبرگ، بھاٹی گیٹ، شاہدرہ، اسلام پورہ میں درج کیے گئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق سابقہ وفاقی وزیر فواد چوہدری اور انکے بھائی سمیت 200 نامعلوم افراد کے خلاف کار سرکار مداخلت اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر تھانہ منگلا کینٹ میں ایف آئی آر درج ہے۔دوسری جانب کراچی میں عدالت نے دفعہ 188 کے تحت درج مقدمات میں پی ٹی آئی کے گرفتار 20 کارکنان کو فوری رہا کرنے کا حکم دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں