اسلام آباد( آن لائن) وفاقی وزیر برائے داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ طورخم۔ بارڈر مینجمنٹ سسٹم میں بین الاقوامی معیار کے مطابق جدت لا رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے طورخم بارڈر کے دور ے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو رتے ہوے کیا ۔ انہوں نے کہا طورخم بارڈر پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا طورخم بارڈر کے ذریعے ہم وسطی ایشیائ تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ این ایل سی ٹرمینل پر چار بڑے کمپوننٹ آنے جانے والے مسافروں اور کنٹینرز پراسننگ میں مزید سہل ہوجائیگا اور تمام حائل مشکلات دور ہو جائیں گی۔ شیخ رشید نے کہا افغانستان میں بھی اپنے حدود میں مسافروں اور کنٹینرز کی سہولت کیلئے ترجیح بنیادوں پر اقدامات اٹھانے چاہیے۔ شیخ رشید نے کہا وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق طورخم بارڈر پر امپورٹ ایکسپورٹ کیلئے طورخم بارڈر پر بہترین اور جدید نظام لارہے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا بارڈر پر مسافروں اور کنٹینرز کی آمد و رفت کیلئے پرائمری انسپکشن، پیسنجر ٹرمینل، امپورٹ اور ایکسپورٹ ٹرمینل کے ذریعے جلد اور احسن طریقے سے کلیئرنس ہوگی
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]