لاہور(آواز آن لائن) انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی مختلف تنظیموں ،وکلاء،سوشل ایکٹوسٹ اور ماہرین تعلیم پر مشتمل رضا کارانہ گروپ” نیشنل لابنگ ڈیلیگیشن فار مینارٹی رائٹس “ نے گذشتہ روز لاہور کے مقامی ہوٹل میں صحافیوں کے وفد سے ملاقات کی ۔ جس میں محکمہ صحت اور تعلیم میں کام کرنے والے سینٹری ورکرز اورسویپرزبالخصوص اقلیتوں سے تعلق رکھنے والوں کو تنخواہوں میں تاخیر ، کنٹریکٹ اورتھرڈپارٹی کے ذریعے بھرتیوں اورگریجوایٹی سمیت عدالتوں میں دائر مختلف مقدمات کی شنوائی میں غیر ضروری تاخیر کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی اور میڈیا کے ذریعے ان ایشوز کو ہائی لائیٹ کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ناذیہ سردار کی سربراہی میں نیشنل لابنگ ڈیلیگیشن کے وفد میں شہریار ، سمیرا شفیق ایڈووکیٹ ، فیصل الیاس ، شہزاد فرانسس، ناصر گل اوررومانہ بشیر شامل تھیں جبکہ صحافیوں کے وفد کی قیادت پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری خاور بیگ کررہے تھے ۔ وفد میں سابق صدر پی یوجے قمرالزمان بھٹی ،سابق جنرل سیکرٹری خواجہ آفتا ب حسن، ممبر ایف ای سی پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نورالامین، سینئر صحافی تمثیلہ چشتی اور شہزاد فراموش شامل تھے۔ نیشنل لابنگ ڈیلیگیشن کے وفد نے بتایا کہ گوجرانوالہ اورشیخوپور ہ میں سیکڑوں سینٹری ورکرز اورسویپرز جن کا تعلق مسیحی برادری سے ہے کو تنخواہوں میں بلاوجہ کی تاخیر کا سامنا ہے جبکہ عدالتوں میںبھی ان کو مستقل کرنے اورگریجوایٹی کی ادائی کے حوالے سے دائر مقدمات کی شنوائی نہیں ہورہی جو نہ صرف انسانی حقوق بل کہ انصاف کی فراہمی کے بنیادی حق کی خلاف ورزی ہے۔ وفد نے امیدظاہر کی کہ صحافی برادر ی نہ صرف اقلیتوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے ان رویوںکے خلاف بل کہ سرکاری ملازم سینٹر ی ورکرز اورسویپرز کو درپیش ایشوز کو نمایاں کرنے میں کردار ادا کریں گے۔ پی یوجے کے جنرل سیکرٹری خاوربیگ اورسابق صدرقمرالزمان بھٹی نے وفد کو یقین دلایا کہ اس حوالے سے میڈیا اورپنجاب یونین آف جرنلسٹس اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی اورنیشنل لابنگ ڈیلیگثین کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]