ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ خان نے جان سے مارنے کی دھمکی والا خط موصول ہونے کے بعد ممبئی چھوڑ دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس کی ایک ٹیم نے دھمکی آمیز خط ملنے پر سوبربان باندرا کے علاقے میں سلمان خان کے گھر کا دورہ کیا اور معاملے کو انتہائی سنگین قرار دیتے ہوئے اطراف میں سیکیورٹی کو انتہائی سخت کردیا جبکہ حکام نے دبنگ خان اور والد کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ دھمکی آمیز خط ملنے کے بعد سلمان خان اپنے ذاتی محافظوں اور پولیس کی سخت سیکیورٹی میں پیر کی رات ممبئی ایئرپورٹ سے حیدرآباد کیلیے روانہ ہوئے ہیں۔قریبی ذرائع نے بتایا کہ دبنگ خان کسی خوف کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنی نئی آنے والی فلم کی شوٹنگ کرنے کے لیے حیدرآباد گئے ہیں،سلمان خان کی آمد کے پیش نظر حیدرآباد سیکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل سلمان خان اور اُن کے والد سلیم خان کو قتل کی دھمکی سے متعلق ایک خط موصول ہوا، جس کے پیش نظر پولیس نے دونوں کو مصروفیات مختصر کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
سکیورٹی فورسز کا بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، 3 خوارج ہلاک، دو زخمی
190ملین پاؤنڈ ریفرنس: بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
سابق آرمی چیف جنرل(ر) باجوہ نے بشریٰ بی بی کے الزام کو بے بنیاد قرار دیدیا
عمران مدینہ ننگے پاؤں جا کر آئے تو باجوہ کو فون آنے لگے آپ کسے لے آئے؟ بشریٰ بی بی
بشریٰ بی بی کے سعودی عرب پرالزامات شرمناک ہیں : خواجہ آصف