ملتان( آواز رپورٹ)پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ونڈے سیریز کے پہلے میچ میں 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی. پاکستان کو 306 رنز کا ہدف ملا تھا جو اس نے آخری اور کی دوسری گیند پرپورا کرلیا جب آف سپنر محمد نواز نے چھکا مار کر پاکستان کو فتح دلوائی. اس میچ میں بابر اعظم نے ایک ریکارڈ ساز اننگز کھیلی انہوں نے ون ڈے میچوں کی تاریخ میں دوسری بار لگاتار تین سنچریاں بنانے کا غیر معمولی کارنامہ انجام دیا ہے وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے بیٹسمین ہیں. انہوں نے ونڈے میچوں میں اپنی 17 ویں سنچری مکمل کی.قبل ازیں ویسٹ انڈیز نے اپنی باری میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 305 رنز بنائے. شائی ہوپ نے 127 شمر بروکس نے 70 رنز اسکور کئے.حارث روؤف نے چار وکٹیں حاصل کیں.پاکستان نے 5 وکٹوں پر اسکور پورا کرلیا. بابر اعظم کی سنچری کے علاوہ امام الحق اور رضوان نے نصف سنچریاں بنائیں جبکہ خوشدل شاہ نے 23 بالز پر 41 رنز کی فتح گر باری کھیلی.خوشدل شاہ مین آف دی میچ قرار پائے.
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]