کراچی: رکنِ قومی اسمبلی، ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے انتقال پر ان کی دوسری سابقہ اہلیہ، طوبیٰ انور نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔سیدہ طوبی انور نے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر اپنے سابق شوہر، عامر لیاقت حسین کے انتقال پر افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ’ اپنی زندگی کے دوران عامر لیاقت نے بہت سی زندگیوں پر مثبت اثر ڈالا، میری دعا ہے کہ عامر لیاقت حسین کی آگے کی زندگی آسان ہو۔‘
عامر لیاقت کا انتقال، طوبیٰ انور نے خاموشی توڑ دی
انہوں نے مزید لکھا کہ ’میری سب سے درخواست ہے کہ خدارا جن کا نقصان ہوا ہے اُن کی نجی زندگی کا احترام کریں‘۔
یاد رہے کہ گزشتہ روزڈاکٹر عامر لیاقت کی پہلی، سابقہ اہلیہ سیدہ بشریٰ نے بھی ٹوئٹر پرسابق شوہر کے انتقال پر افسوس کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’میرے سابق شوہر عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے ہیں، مرحوم کے دونوں وارثین احمد عامر اور دعائے عامر نے اِن کا پوسٹ مارٹم کروانے سے منع کر دیا ہے‘۔
سکیورٹی فورسز کا بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، 3 خوارج ہلاک، دو زخمی
190ملین پاؤنڈ ریفرنس: بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
سابق آرمی چیف جنرل(ر) باجوہ نے بشریٰ بی بی کے الزام کو بے بنیاد قرار دیدیا
عمران مدینہ ننگے پاؤں جا کر آئے تو باجوہ کو فون آنے لگے آپ کسے لے آئے؟ بشریٰ بی بی
بشریٰ بی بی کے سعودی عرب پرالزامات شرمناک ہیں : خواجہ آصف