زرداری اور شہبازشریف نے پی ڈی ایم قیادت کی سانس خشک کر دی، فیاض الحسن

لاہور( آن لائن) صوبائی وزیرجیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری اور شہباز شریف نے پی ڈی ایم قیادت کی سانس خشک کر دی۔ صوبائی وزیر پنجاب فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے بات چیت کرتےہوئے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے قائدین چار ماہ سے سیاسی مسلز دکھا رہے تھے لیکن 10 روز میں ہی ان کے لانگ مارچ کے غبارے سے ہوا نکل گئی۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آل زرداری،آل شریف،فضل الرحمان ایک ہی راگ الاپ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم قائدین غرور اور تکبر کی بارش میں بھیگے ہوئے تھے لیکن زرداری اور شہبازشریف نے ان کی سانس خشک کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں