عمران حکومت نے سوچی سمجھی سازشی حکمتِ عملی کے تحت ملک کی معیشت کو تباہ کیا. وزیر اطلاعات

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ عمران حکومت نے سوچی سمجھی سازشی حکمتِ عملی کے تحت ملک کی معیشت کو تباہ کیا،عوام نالائقوں چوروں اور مافیا کو موقع نہیں دیتی یہ حقیقت سمجھیں عوام سب جانتی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے فواد چوہدی کے ٹوئیٹ پر ردعمل دیتے ہو ئے کہا ہے کہ ‏چار سال پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں صرف عمران خان ،کارٹلز اور مافیاز کی جیبیں بھری گئیں،ملک کو عمران خان لمیٹڈ کمپنی کے طور پر چلایا گیا،وزیراعظم کا اختیار عوام کو بھوکا اور غریب کرنے، معاشی تباہی اور کشمیر فروشی کے لئے استعمال ہوا۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران حکومت نے ‏پٹرول، بجلی، گیس، دوائی، آٹا، چینی، آلو، پیاز اور تیل سوچی سمجھی حکمت ِ عملی کے تحت مہنگا کیا،سوچی سمجھی سازشی حکمتِ عملی کے تحت ملک کی معیشت کو تباہ کیا،عوام نالائقوں چوروں اور مافیا کو موقع نہیں دیتی یہ حقیقت سمجھیں عوام سب جانتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں