سینیٹر کیپٹن شاہین خالد بٹ اوورسیز پاکستانیز کمشن پنجاب کے چئیرمین بن گئے

لاہور( آواز رپورٹ)سینیٹر کیپٹن شاہین خالد بٹ ایک بار پھر اوورسیز پاکستانیز کمشن پنجاب کے چئیرمین بن گئے ہیں.انہوں نے آج( بدھ 22 جون) کو اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے. لاہور میں اوورسیز پاکستانی کمشن کے ہیڈ کوارٹرز آمد پر(کمشنراوپی سی)سید خادم عباس کیپٹن شاہین کو پھولوں کا گلدستہ پیش کررہے ہیں.واضح رہے کہ کیپٹن شاہین خالد بٹ طویل عرصہ تک امریکہ میں مقیم رہنے کے بعد پاکستان چلے گئے جہاں انہوں نے پہلے اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے وائس چئیرمین کی ذمہ داریاں نبھائیں. بعدازاں مارچ 2018 میں وہ سینیٹر منتخب ہوئے اگرچہ الیکشن کمشن کے قواعد کے تحت انہوں نے آزاد حیثیت میں سینیٹ کے الیکشن میں حصہ لیا تھا مگر انہیں ن لیگ کی مکمل حمایت حاصل تھی. سینیٹر بننے کے بعد کیپٹن شاہین بٹ باقاعدہ مسلم لیگ(ن) میں شامل ہوگئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں