امریکی کامیڈین پر 16سالہ لڑکی کیساتھ زیادتی پر5 لاکھ ڈالر ہرجانہ

امریکا کی ایک عدالت نے معروف کامیڈین بل کاسبی کو 1975 میں نوعمر لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے پر 5 لاکھ ڈالر ہرجانے کی سزا سنائی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست کیلی فورنیا کی ایک عدالت نے امریکا میں باوقار باپ اور باوفا شوہر کے کردار کے لیے مشہور 84 سالہ مزاحیہ اداکار بل کاسبی کو جنسی زیادتی کا کیس ثابت ہونے پر متاثرہ خاتون کو 5 لاکھ ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ بل کوسبی نے یہ جانتے ہوئے بھی کہ لڑکی کی عمر 18 سال سے کم ہے، اس کے ساتھ جنسی تعلق بنایا اور یہ طرز عمل ایک نابالغ لڑکی میں غیر فطری یا غیر معمولی جنسی دلچسپی کی وجہ کا باعث بنا۔اس کیس کی گواہ، متاثرہ لڑکی جوڈی ہتھ کی دوست ڈونا سیموئیلسن تھیں جنھوں نے عدالت میں ہتھ اور کوسبی کی تصاویر پیش کیں اور گواہی دی کہ پلے مینشن میں کس طرح بل کوسبی نے نوعمر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔خیال رہے کہ بل کوسبی پر 1975 میں ایک 16 سالہ لڑکی جوڈی ہتھ کو پلے بوائے مینشن جنسی میں زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام تھا۔ جوڈی ہتھ کی اِس وقت عمر 64 سال ہے اور 7 سال کی طویل قانونی جنگ کے بعد انھیں فتح حاصل ہوئی۔امریکا میں اپنے کرداروں کے باعث باپ کا درجہ رکھنے والے بل کوسبی کے خلاف جنسی زیادتی کا فیصلہ اُس وقت آیا ہے جب وہ ایک سال قبل ہی پنسلوانیا میں جنسی زیادتی کے کیس میں دو سال کی قید کے بعد رہا ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں