برلن: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ خوراک کی بڑھتی ہوئی کمی کے سبب کئی ممالک کو سال کے آخر تک قحط سالی کا سامنا ہوسکتا ہے جب کہ آئندہ برس صورت حال مزید خوفناک ہوگی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے برلن میں موجود ترقی پذیر ممالک کے رہنماؤں کے نام ویڈیو پیغام میں روس اور یوکرین جنگ کے دنیا پر پڑنے والے اثرات کے حوالسے سے ہولناک انکشافات کیے ہیں۔
انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ کورونا وبا، ماحولیاتی تبدیلیوں اور غذائی قلت کے بحران سے دنیا بھر میں کئی ملین افراد پہلے ہی بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔ ایسے میں روس اور یوکرین کی جنگ نے ان مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے خبردار کیا کہ رواں برس کے آخر تک متعدد خطوں کو قحط سالی کا سامنا کرنا پڑے گا اور آئندہ برس یہ صورت حال مزید خوفناک ہو گی۔انتونیو گوتریس نے روس اور یوکرین کی جنگ کے خاتمے کے لیے اقدامات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وبا سے باہر آنے والی دنیا کو مزید کسی بحران میں نہیں جھونکا جا سکتا۔ یہ سب کے لیے نقصان دہ ہے۔
اٹلی کی ٹیم نے پانچویں مرتبہ بلی جین کنگ کپ کا ٹائٹل جیت لیا
ایشین جونیئرکپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم مسقط روانہ
میٹا کا آڈیو اور ویڈیو کالنگ میں اہم اپ ڈیٹس کا اعلان
آسٹریلوی پارلیمنٹ میں بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال کی پابندی کا بل پیش
اسرائیلی وزیراعظم نے بین الاقوامی فوجدای عدالت کو انسانیت کا دشمن قرار دیدیا