میں اپنے اداروں کے خلاف جنگ کرنے نہیں نکلا، عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں اپنے اداروں کے خلاف جنگ کرنے نہیں نکلا اور قوم میں انتشار نہیں پھیلانا چاہتا۔ پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ عوام سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا تم چاہتے ہو ہم اپنے اداروں اور عدلیہ کے خلاف کھڑے ہوجائیں، اس ملک کے بڑے بڑے ڈاکوؤں کو ہمارے اوپر مسلط کیا گیا، عوام کا ایسا سمندر پہلے کبھی نہیں دیکھا۔خیال رہے کہ جلسے کے موقع پر اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے، جلسے کی ڈیوٹی پر 2000 پولیس اہل کاروں کو تعینات کیا گیا ہے، 1500 پولیس اہلکار جلسہ گاہ کے ارد گرد تعینات ہیں اور 500 اہل کاروں کو ریڈ زون کے اندر تعینات کیا گیا۔
عمران خان کی پریڈ گراؤنڈ تک ریلی کے لیے سخت سیکیورٹی انتظامات
جلسے میں شرکت کے لیے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ریلی کی شکل میں شمس آباد سے پریڈ گراونڈ تک آئے جس کے لیے پولیس نے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے۔پولیس نے راولپنڈی مری روڈ پر مختلف مقامات پر ڈائیورشن لگانے کا فیصلہ کیا۔ راولپنڈی سکستھ روڈ سے اسلام آباد تک کئی رابطہ سڑکیں بند رہیں۔ مری روڈ پر چلنے والے عام ٹریفک کو متبادل راستے فراہم کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں