معروف بھارتی اداکار راج ببر کو 26 سال پرانے کیس میں سزا سنا دی گئی

ممبئی: بھارتی عدالت نے نامور اداکار وسیاست دان راج ببر کو 26 سال پرانے کیس میں 2 سال قید کی سزا سنا دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق راج ببر نے 1996 میں ایک پولنگ آفیسر کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کیس کا آج ممبئی کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے اداکار وسیاست کو دو سال قید کا حکم دیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اداکار پر پولنگ آفیسر کو فرائض کی انجام دہی کے دوران تشدد کا نشانہ بنانا سمیت تین مزید جارحانہ رویہ ثابت ہوگیا جس پر عدالت نے فیصلہ سنایا.ممبئی کی عدالت نے راج ببر کو 8 ہزار 500 بھارتی روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔خیال رہے کہ انتخابات کے دوران اداکار کی جانب سے آفیسر کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا بعد ازاں انہوں نے پولیس اسیٹیشن میں واقعے کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں