اسلام آباد: جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش نے تباہی مچا دی، راولپنڈی کی نشیبی بستیاں پانی میں ڈوب گئیں۔پانی گھروں اور گاڑیوں میں داخل ہونے سے املاک کو شدید نقصان پہنچا۔ شہریوں نے نقل مکانی شروع کردی۔ راولپنڈی میں ڈھوک سیداں میں مکان کی دیوار گرنے سے بچہ نالے میں بہہ گیا۔ 3 سالہ ازہان نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔
اڈیالہ کے علاقہ کچی پہاڑی پر بارش کے باعث چار کچے گھر متاثر ہوئے اور 12 سالہ بچہ ابو بکر جاں بحق ہوگیا۔ جان کالونی ٹینچ بھاٹہ میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا اور ایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔
راولپنڈی میں برساتی نالوں کی صفائی نہ ہونے اور موسلادھار بارش سے سیلابی صورتحال پیدا ہوچکی ہے، اسکیم تھری، کار چوک کے قریب نجی ہاؤسنگ سوسائٹی، ڈھوک جمعہ، چک جلال دین، گرجا روڈ،کمال آباد میں 5 سے 10 فٹ تک پانی داخل ہوگیا ہے۔پارکنگ میں موجود درجنوں گاڑیاں ناکارہ ہوچکی ہیں، گھروں میں داخل ہونے والے پانی سے املاک کو شدید نقصان پہنچا ہے، چک جلال دین کا رابطہ پل ڈوبنے سے شہری ایک جگہ محصور ہوکر رہ گئے۔
سکیورٹی فورسز کا بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، 3 خوارج ہلاک، دو زخمی
190ملین پاؤنڈ ریفرنس: بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
سابق آرمی چیف جنرل(ر) باجوہ نے بشریٰ بی بی کے الزام کو بے بنیاد قرار دیدیا
عمران مدینہ ننگے پاؤں جا کر آئے تو باجوہ کو فون آنے لگے آپ کسے لے آئے؟ بشریٰ بی بی
بشریٰ بی بی کے سعودی عرب پرالزامات شرمناک ہیں : خواجہ آصف