اسلام آباد: بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کا آؤٹ لک مستحکم سے منفی کردیا۔ فچ نے اپنی رپورٹ میں بڑھتے سیاسی عدم استحکام، کمزور حکومتی اتحاد اور جلد الیکشن کو آؤٹ لک بدلنے کی بنیادی وجوہات قرار دیا ہے۔فچ کی رپورٹ کے مطابق منفی ریٹنگ پاکستان کی سال 2022ء کے آغاز سے بگڑتی لیکوڈٹی اور بیرونی فنڈنگ صورتحال کی عکاسی کرتی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے پر عمل درآمد اور جون 2023ء کے بعد فنڈنگ کے حصول پر خدشات ہیں جب کہ زرمبادلہ ذخائر پر کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے باعث دباؤ ہے۔
رپورٹ کے مطابق مالی سال 2022ء میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 17 ارب ڈالررہا اور آئندہ مالی سال یہ خسارہ 10 ارب ڈالر رہنے کے اندازے ہیں۔ مزید یہ بھی کہا گیا ہے کہ مہنگے ایندھن کے سبب مہنگائی کی شرح بلند رہے گی۔