عبد اللہ شفیق کی شاندار بلے باز کی بدولت پاکستان نے سری لنکا کو سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دیدی۔
پانچواں روز
گال ٹیسٹ میچ کے آخری روز قومی ٹیم کے اوپنر عبداللہ شفیق 160 اور محمد نواز 19 رنز بناکر ناقابلِ شکست رہے جبکہ محمد رضوان 40 اور سلمان علی آغا 12، حسن علی 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
سری لنکا کی جانب سے پربت جے سوریا نے 4 جبکہ رمیش مینڈس اور دھننجایا ڈی سلوا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ہے۔
چوتھا روز
سری لنکا نے چوتھے روز اننگز کا آغاز کیا تو محض 8 رنز کے اضافے کے بعد پربت جے سوریا کو نسیم شاہ نے بولڈ کردیا، یوں سری لنکا کی دوسری اننگز 337 رنز پر ختم ہوگئی، لنکن ٹائیگرز کی جانب سے دنیش چندیمل نے ناقابلِ شکست 94 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے اوپنر عبداللہ شفیق 105 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں جبکہ محمد رضوان 7 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں، اوپنر امام الحق 35 رنز بناکر نمایاں رہے، اظہر علی دوسری اننگز میں بھی بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے محض 6 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ کپتان بابراعظم نے 55 رنز اسکور کیے۔لنکن ٹائیگرز کی جانب سے پربت جے سوریا نے 2 جبکہ رمیش مینڈس اور دھننجایا ڈی سلوا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
سکیورٹی فورسز کا بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، 3 خوارج ہلاک، دو زخمی
190ملین پاؤنڈ ریفرنس: بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
سابق آرمی چیف جنرل(ر) باجوہ نے بشریٰ بی بی کے الزام کو بے بنیاد قرار دیدیا
عمران مدینہ ننگے پاؤں جا کر آئے تو باجوہ کو فون آنے لگے آپ کسے لے آئے؟ بشریٰ بی بی
بشریٰ بی بی کے سعودی عرب پرالزامات شرمناک ہیں : خواجہ آصف