ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار اکشے کمار بھارت میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے اداکار بن گئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اکشے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والی واحد شخصیت ہیں۔ دیانت داری سے ٹیکس ادا کرنے پر انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے انہیں خصوصی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذکورہ اداکار نے اس سے قبل بھی سب سے زیادہ ٹیکس ادا کیا تھا اور اس بار اکشے کو اعزاز کے طور پر سرٹیفکیٹ ’’سمان پترا‘‘ سے بھی نوازا گیا۔معروف اداکار ان دنوں اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کے لیے برطانیہ گئے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ان کی ٹیم نے ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے دیا گیا سرٹیفکیٹ وصول کیا۔ مداحوں نے بھی اکشے کی خوب تعریف کی۔یاد رہے کہ اکشے کمار آخری بار اپنی فلم ’’سمرات پرتھوی راج‘‘ میں نظر آئے تھے۔
سکیورٹی فورسز کا بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، 3 خوارج ہلاک، دو زخمی
190ملین پاؤنڈ ریفرنس: بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
سابق آرمی چیف جنرل(ر) باجوہ نے بشریٰ بی بی کے الزام کو بے بنیاد قرار دیدیا
عمران مدینہ ننگے پاؤں جا کر آئے تو باجوہ کو فون آنے لگے آپ کسے لے آئے؟ بشریٰ بی بی
بشریٰ بی بی کے سعودی عرب پرالزامات شرمناک ہیں : خواجہ آصف