لندن: (آن لائن) فٹبال پریمیئر لیگ میں آرسنل نے ویسٹ بروم کے خلاف گولز کا چوکا لگا دیا۔ لیکازیٹے نے دو گول سکور کیے۔ پوائنٹ ٹیبل پر ترقی کرکے گیارہویں نمبر پر قبضہ جما لیا۔ ٹوٹنہم اور کرسٹل پیلس نے بھی فتح اپنے نام کی۔تفصیل ک مطابق انگلش سرزمین پر فٹبال مقابلے جاری ہیں۔ آرسنل اور ویسٹ بروم وِچ آمنے سامنے آئے۔ میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں ہوا۔ 23ویں منٹ آرسنل کو پہلی کامیابی ملی۔ پانچ منٹ بعد ساکا نے بال کو جال میں ڈال کر کمال دکھایا۔ دو صفر کی برتری پر پہلے ہاف کا اختتام ہوا۔لیکازیٹے نے ساٹھ اور چونسٹھویں منٹ گول کر کے چوکا مکمل کیا۔ حریف ویسٹ بروم کو چاروں شانے چیت کرنے والی ٹیم آرسنل کی پوائنٹ ٹیبل پر ترقی، گیارہواں نمبر حاصل کر لیا۔دوسرے میچ میں ٹوٹنہم نے لیڈز یونائیٹڈ کو تین صفر سے ہرا کر تیسری پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔ سٹار کھلاڑی ہیری کین اور سن ہی ینگ نے پہلے ہاف برتری دلائی۔کرسٹل پیلس نے مدمقابل شیفیلڈ کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔ دونوں گول پہلے ہاف میں ہوئے۔ برائٹن اور وولفر ہیمپٹن کے درمیان میچ تین تین کی برابری پر ختم ہوا۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]