ماسکو: ایک روسی موجد نے ایک روبوٹ کتے کی ویڈیو جاری کی ہے جس کی کمر پر سب مشین گن لگی ہوئی ہے۔روسی ہوور بائیک کمپنی کے بانی ایلگزینڈر ایٹامینوف نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں 3000 ڈالرز مالیت کے ایک روبوٹ کتے کو گولیاں چلاتے ہوئے دِکھایا گیا۔ٹیکنالوجی ڈوگ نامی اس روبوٹ کتے کی پشت پر پی پی-19 وِٹیاز روسی بندوق نصب ہے۔ یہ بندوق ایک قسم کی سب مشین گن ہے جو اے کے-47 کے ڈیزائن پر بنی ہوئی ہے۔روبوٹ کے سائیڈوں پر ویلکرو کی پٹیاں بھی لگی اور اس کی بائیں جانب روسی جھنڈا بھی لگایا گیا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روبوٹ کو ری کوائلنگ کے عمل میں مشکل کا سامنا ہوتا ہے۔ جب بھی روبوٹ گولی چلاتا ہے تو اس کا توازن خراب ہوتا ہے اور روبوٹ پھر خود کو سنبھالتا ہے۔دیگر کمپنیاں بھی روبوٹ کو مسلح کرنے پر کام کر رہی ہیں۔ امریکی فوج نے ٹریڈ شو میں نمائش کے لیے ایک روبوٹک کتا پیش کیا جس پر 6.5 ایم ایم کریڈمُور اسنِپر رائیفل لگی ہوئی تھی جس میں 3940 فِٹ تک کے فاصلے پر موجود ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت ہے۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]