اسلام آباد: وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ فل کورٹ تشکیل نہیں دیا تو عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کریں گے۔سپریم کورٹ کے باہر وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کی۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہماری اتحادی جماعتوں کا متفقہ فیصلہ ہے کہ اگر فل بنچ تشکیل نہیں دیا جاتا تو ہم عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کریں گے، تمام سیاسی جماعتوں نے معزز عدالت عظمی سے استدعا کی ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر فل کورٹ تشکیل دیا جائے ،اس سے عدالت کی عزت میں اضافہ ہوگا، ہماری استدعا ہے کہ نظرثانی پٹیشن اور متعلقہ پٹیشن سب کو اکٹھا سنا جائے، الیکشن کمیشن نے 25 ارکان کو پارٹی ہیڈ عمران خان کی ہدایات نہ ماننے پر ڈی سیٹ کیا تھا۔اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ بار کے صدور آج پیش ہوئے اور کہا کہ یہ اہم نکات ہیں ، اس سے سپریم کورٹ کی عزت میں اضافہ ہوگا، اگر فیصلہ ہوا کہ ڈالا گیا ووٹ گنا جائے گا تو ہم منظور کر کے جائیں گے۔
وزیر قانون نے کہا کہ نواز شریف کو سزا سنائی گئی تو اس فیصلے کے خلاف پٹیشن دائر کی گئی تھی، فل کورٹ نے 2015 میں کہا یہ پارٹی ہیڈ کا اختیار ہے، بینچ میں شامل 5 جج صاحبان نے کہا پارٹی میں سب سے مضبوط عہدہ پارٹی سربراہ کا ہوتا ہے، آئین کی ایسی تشریح کر دی گئی ہے جو سمجھ سے بالا تر ہے۔
سکیورٹی فورسز کا بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، 3 خوارج ہلاک، دو زخمی
190ملین پاؤنڈ ریفرنس: بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
سابق آرمی چیف جنرل(ر) باجوہ نے بشریٰ بی بی کے الزام کو بے بنیاد قرار دیدیا
عمران مدینہ ننگے پاؤں جا کر آئے تو باجوہ کو فون آنے لگے آپ کسے لے آئے؟ بشریٰ بی بی
بشریٰ بی بی کے سعودی عرب پرالزامات شرمناک ہیں : خواجہ آصف