ترکش ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی نے بھارت میں بھی مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دیے

حیدرآباد دکن: ارطغرل غازی نے بھارت میں بھی مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دیے اور وہاں تاریخی ڈارمے کے مداح نے اپنے محبوب کردار کے نام سے ریسٹورینٹ کھول لیا۔ترک خبر رساں ادارے کے مطابق حیدرآباد سے بھارت میں بھی اس ڈرامے کے پرستاروں کی بڑی تعداد پائی جاتی ہے ، اس تاریخی داستان کے چاہنے والے دیگر دنیا کی طرح بھارت میں بھی تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔اسی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے حیدرآباد دکن سے تعلق رکھنے والے جاوید خان نے اپنے ریستوراں کا نام ارطغرل غازی کے نام پر رکھ دیا ہے۔ اس ریستوران میں اگرچہ ترک کھانے دست یاب نہیں ہیں تاہم اس کی سجاوٹ میں ڈرامے کے مقبول کرداروں کے بڑے بڑے پوسٹر استعمال کیے گئے ہیں۔اس تاریخی ڈرامے کی اردو ڈبنگ کو بھارت کے مسلمانوں میں بھی بے پناہ مقبولیت حاصل ہوئی ہے جو کہ ان کی بڑی تعداد کی زبان بھی ہے۔ سیریز کے یوٹیوب چینل کے سبسکرائبرز کی تعداد 1 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے اور اس کے مجموعی ویوز 3 ارب سے زائد ہوگئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں