آسٹریا کی حکومت نے کورونا سے لڑنے کے لیے عوام سے تعاون کی اپیل کردی

آسٹریا کے وفاقی وزیر صحت روڈلف انشوبر نے نئے سال کے پہلے دن پریس کانفرنس میں آسٹریا کے تمام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ وبائی بیماری سے لڑنے میں حکومت کی مدد کریں۔ان کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ اس بیماری سے مر گئے ہیں ،ہم مرنے والوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں ۔گزشتہ سال کے دوران آسٹریا میں کورونا کے کے 38لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کروائے گئے تھے۔کورونا ٹیسٹوں کا ایک مثبت نتیجہ تین لاکھ 60ہزار سے زیادہ لوگوں میں پایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں