کراچی: سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے پاکستان میں تخلیق کار پورٹل متعارف کرادیاہے۔ٹک ٹاک (TikTok)نے پاکستان میں تخلیق کار (کریئٹر)پورٹل متعارف کرادیا ہے جہاں کریٹرزکے لیے مواد کی تیاری کے لیے درکار تمام تربیتی وسائل ایک جگہ پر دستیاب ہیں۔ اس پورٹل تک ٹک ٹاک اکاؤنٹ @tiktokcreatorspakistanکے ذریعے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔پورٹل پر ویڈیوز کا ایک سلسلہ دستیاب ہے جو کریٹرزکو اپنی ویڈیوز کو اگلے درجے تک لے جانے میں مدد کی غرض سے راہنمائی، تجاویز اور ترکیبیں فراہم کرتا ہے۔کرییٹر پورٹل کی مدد سی کریٹرزکو قصہ گوئی (storytelling)، کمیونٹی تشکیل دینے اور تخیلاتی اثرات پرمشتمل ماڈیولز تک رسائی ملے گی جن کا مقصد پلیٹ فارم پر مواد کی تخلیق کو متاثرکن اور متنوع بنانا ہے۔اس کے علاوہ ٹک ٹاک کی کمیونٹی گائیڈلائنز پر ایک تفصیلی ماڈیول بھی دستیاب ہوگا تاکہ پاکستانی کریٹر ناظرین اُنہیں بہتر طور پر سمجھ سکیں اور مواد تخلیق کرتے ہوئے اُن پر عمل کر سکیں۔نئےفیچر سے نہ صرف پلیٹ فارم پر مواد کا معیار بہتر کرنے میں مدد ملے گی بلکہ یہ بھی یقینی بنایا جاسکے گا کہ ٹک ٹاک ایک محفوظ مقام رہے جہاں صارفین خوشیاں تقسیم کرنے اور تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار کرنے آتے ہیں۔ٹک ٹاک کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ”کریٹر ٹک ٹاک کی دل و جان ہیں جو ایپلی کیشن کو ایک خوشگوار جگہ بناتے ہیں اور جہاں لاکھوں افرادتفریح کرنے کے ساتھ اور بہت کچھ سیکھنے کے لیے بھی آتے ہیں۔اس بات سے قطع نظر کہ کون شخص کتنی بڑی شخصیت ہے، ٹک ٹاک تمام افراد کو ناظرین تک پہنچنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ آج کے دور میں اگرچہ کریٹر بننے کے لیے محض چند بٹن دبانے کی ضرورت ہوتی ہے، لیکن ایک کریٹر کی حیثیت سے ترقی کی منازل طے کرنے میں وقت، لگن اور تعلیم بے حد ضروری ہے۔ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر مختلف ٹولز، تجزیات، اثرات اور تخلیقی خیالات کے ساتھ مواد بنانے کے لیے حکمت عملی بنانا مشکل ہو سکتا ہے۔“
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]