اسلام آباد: وزیر اعظم نےخیبر پختونخواکےسیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے موقع پر متاثرین کے مسائل فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف کاکہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، وفاقی حکومت سیلاب میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کی 10 لاکھ روپے سے مالی معاونت کر رہا، ہے خیبر پختونخوا بھی باقی صوبوں کی طرح 8 لاکھ سے بڑھا کر اس مالی امداد کو 10 لاکھ کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ کچے اور پکے مکانوں کی تقسیم ختم کرکے منہدم ہونے والے مکانوں کو یکساں طور پر 5 لاکھ امداد دے رہے ہیں،،سیلاب متاثرین کو فوری طور پر امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔شہباز شریف کا کہناتھا کہ حکومتِ خیبر پختونخوا کی سیلاب متاثرین کیلئے امدادی کاروائیاں قابلِ تحسین ہیں،سیاست سے بالا تر ہوکر ہمیں اپنے پاکستانی بھائیوں کی مل کر مدد اور بحالی یقینی بنانی ہے۔اس موقع پر وزیرِ اعظم کو پی ڈی ایم اے اور این ڈی ایم اے انتظامیہ کی طرف سے امداد اور بحالی کے کام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی. ڈپٹی کمشنر ڈی آئی خان نے وزیر اعظم کو جاری امدادی پروگرام کے بارے میں آگاہ کیا۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب ، امیر جمیعتِ علماءِ اسلام (ف) ، مولانا فضل الرحمن اور صدر مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا، انجینئر امیر مقام بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے.
سکیورٹی فورسز کا بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، 3 خوارج ہلاک، دو زخمی
190ملین پاؤنڈ ریفرنس: بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
سابق آرمی چیف جنرل(ر) باجوہ نے بشریٰ بی بی کے الزام کو بے بنیاد قرار دیدیا
عمران مدینہ ننگے پاؤں جا کر آئے تو باجوہ کو فون آنے لگے آپ کسے لے آئے؟ بشریٰ بی بی
بشریٰ بی بی کے سعودی عرب پرالزامات شرمناک ہیں : خواجہ آصف