چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ؛ پی ٹی آئی نے یادداشت ای سی پی میں جمع کرادی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین قومی اسمبلی نے ایوان زیریں سے الیکشن کمشن تک الیکشن کمشنر کے خلاف احتجاجی مارچ کیا اور دفتر کے اندر داخل ہونے کی اجازت نہ ملنے پر اپنی یادداشت باہر ہی الیکشن کمیشن کے ڈیوٹی افسر کو جمع کرادی۔تفصیلات کے مطابق احتجاج مارچ میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد عمر، عمر ایوب، راجہ خرم نواز سمیت وکلا نے شرکت کی۔ ارکانِ پارلیمنٹ خاردار تاریں عبور کر کے الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے پہنچے جہاں پولیس کے ساتھ دھکم پیل بھی ہوئی۔پی ٹی آئی رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو میں چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ دہرایا۔ اس دوران پی ٹی آئی احتجاج کے باعث چیف الیکشن کمشنر سلطان دفتر سے روانہ ہوگئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں