اسلام آباد: ملک بھر میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں 552 افراد جاں بحق اور 628 زخمی ہوئے، تقریباً 50 ہزار مکانات کو نقصان پہنچا۔ این ڈی ایم اے نے بارشوں کے نتیجے میں جانی اور مالی نقصان کی تفصیل جاری کر دی جس میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب اور بارشوں کے باعث مختلف واقعات میں تین اموات رپورٹ ہوئیں جب کہ ملک بھر میں سیلاب، بارشوں کے سبب اموات کی کل تعداد 552 اور زخمیوں کی تعداد 628 ہوگئی ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق سیلاب اور بارشوں کے باعث 49778 مکانات کو نقصان پہنچا، ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، وزیر اعظم نے ریلیف سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دے دی۔سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کے لیے فی کس 10 لاکھ کے امدادی چیک کی ترسیل جاری ہے، این ڈی ایم اے نے لسبیلہ کے لیے مزید امدادی سامان روانہ کردیا ہے، امدادی سامان میں خیمے، ترپالیں اور جنریٹرز شامل ہیں، فلاحی تنظیموں کی جانب سے لسبیلہ اور کوئٹہ کے متاثرین کو راشن کی فراہمی جاری ہے۔
سکیورٹی فورسز کا بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، 3 خوارج ہلاک، دو زخمی
190ملین پاؤنڈ ریفرنس: بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
سابق آرمی چیف جنرل(ر) باجوہ نے بشریٰ بی بی کے الزام کو بے بنیاد قرار دیدیا
عمران مدینہ ننگے پاؤں جا کر آئے تو باجوہ کو فون آنے لگے آپ کسے لے آئے؟ بشریٰ بی بی
بشریٰ بی بی کے سعودی عرب پرالزامات شرمناک ہیں : خواجہ آصف